پشاور،این اے چار میں ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم آج ختم، پولنگ کل ہوگی
پشاور (این این آئی) پشاور کے حلقہ این اے 4میں ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی مہم بدھ کی رات بارہ بجے ختم ہوگی ٗ پولنگ( کل)26 اکتوبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار گلزار خان نے 55 ہزار ووٹ حاصل کرکے یہ نشست 35 ہزار کی بڑی لیڈ سے جیتی تھی۔ان کے قریب ترین امیدوار مسلم لیگ (ن )کے ناصر خان موسیٰ زئی نے بیس ہزار ووٹ لئے تھے۔26اکتوبر کے ضمنی انتخاب کیلئے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔چوراہوں اوراہم شاہراہوں پر بینرز ، پینا فلیکس، پوسٹرز اور جھنڈوں کی بہار ہے۔
ضمنی انتخاب