برطانیہ سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کی پہلی پرواز آج اسلام آباد پہنچے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت نے اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا ،فوری طور پر سینکڑوں پاکستانیوں کو ’’ ڈی پورٹ ‘‘ کرنے کا فیصلہ ، 700 سے زائد پاکستانیوں کو 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا، برطانوی محکمہ داخلہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق تھریسامے حکومت نے برطانیہ میں مقیم ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے انہیں ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی زدمیں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے والے پاکستانی تارکین وطن آئے ہیں اور تھریسامے حکومت نے فوری طور پر برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 700 پاکستانیوں کو ’’ڈیپورٹ ‘‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،برطانوی محکمہ داخلہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 700پاکستانیوں کو 5خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا اور اس سلسلہ میں برطانیہ بدر پاکستانیوں کی پہلی خصوصی پرواز کل 25 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی جس میں 144افراد شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں رہائش رکھے ہوئے تھے ،پہلی خصوصی پرواز سے آنے والے 140 پاکستانی جبکہ 4 غیر پاکستانی ہیں۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والوں کی فہرست بھی ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی پہلی خصوصی پرواز سے پاکستان آنے والے 4غیر پاکستانیوں کو اسی پرواز سے واپس بھیجا جائے۔برطانیہ سے ڈیپورٹ ہونے والے 700پاکستانیوں کی فہرست اور مکمل تفصیلات نجی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے۔
ٖڈی پورٹ