حبیب بینک کے صدر و سی ای او نعمان کے ڈار کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

حبیب بینک کے صدر و سی ای او نعمان کے ڈار کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) اسٹاک ایکسچینج کی دستاویزات کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)کے صدر اور سی ای او نعمان کے ڈار 31 دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔بینک نے ان کے ریٹائر ہونے کی وجہ نہیں بتائی تاہم خیال رہے کہ ان کے دور کے دوران بینک کو منی لانڈرنگ اور رسک مینجمنٹ کے الزامات کا سامنا تھا جس کے باعث ایچ بی ایل کو نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانیشل سروسز (ڈی ایف ایس)کی جانب سے 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے نتیجے میں ایچ بی ایل کو جولائی سے ستمبر کے دوران 14.1 ارب روپے کے مجموعی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 9.8 ارب روپے تھا۔ایچ بی ایل کا شمار پاکستان کے بڑے مالیاتی اداروں میں ہوتا ہے جس کے اثاثے ستمبر کے اختتام تک 175 ارب روپے تھے۔نعمان کے ڈار نے 2012 میں بینک کا اعلی عہدہ سنبھالا تھا جب کہ وہ 2003 میں ایچ بی ایل کے ساتھ منسلک ہوئے یہ وہ دور تھا جب وہ برطانیہ میں حبیب ایلائیڈ انٹرنیشنل بینک کے سی ای او کے عہدے پر براجمان ہوئے، اس سے قبل وہ سٹی بینک اور بینک آف امریکا سے بھی منسلک رہ چکے تھے۔نعمان کے ڈار کو 2016 تک 81 کروڑ 30 لاکھ روپے سالانہ معاوضے کی ادائیگی کی جاتی تھی جس میں گذشتہ سال 8.2 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا، حاصل معلومات کے مطابق انہیں ماہانہ 60 لاکھ 80 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔نعمان کے ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ چیف فنانینشل آفیسر رائمنڈ کوٹوال کو قائم مقام سی ای او کے طور پر تعینات کیا جائے گا، وہ اس وقت تک اس عہدے پر تعینات رہیں گے جب تک بورڈ نئے سی ای او کا اعلان نہیں کردیتا۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل نے مرکزی بینک کے سابق گورنر سلیم رضا کو بورڈ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔
ریٹائرمنٹ کااعلان

مزید :

علاقائی -