کانسٹیبلز کو لوئر سکول کورس نہ کروانے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

کانسٹیبلز کو لوئر سکول کورس نہ کروانے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کو لوئر سکول کورس نہ کروانے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب عارف نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے محمد رشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پولیس کو کورس پر بھجوانے کے لیے متعدد درخواستیں دے چکا ہوں لیکن درخواستیں دینے کے باوجود سکول کورس نہیں کروایا، کورس کرنا ہر اہلکار کا حق ہے جبکہ کورس پر نہ بھجوا کر پولیس رولز 1934 کی شق 19 اور 22 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کو کورس کروانے کے لئے نام بھجوانے کا حکم دے۔
آئی جی پنجاب

مزید :

علاقائی -