ٹھیکیداروں کو معاوضہ ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر دو ہفتے میں ادائیگی کا حکم

ٹھیکیداروں کو معاوضہ ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر دو ہفتے میں ادائیگی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ٹھیکیداروں کو معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر دو ہفتے میں ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے افتخار احمد اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران محکمہ بلڈنگ کی جانب سے ٹھیکیدار کو ستر لاکھ روپے کی ادائیگی دو ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی جسے فاضل عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے حکم دیا کہ دو ہفتوں میں ٹھیکیدار کو مکمل رقم کی ادائیگی کر کے جواب عدالت کے روبرو جمع کروایا جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ خزانہ کے پاس رقم ہے یا نہیں عدالت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں ٹھیکے میں ملا کام مقررہ وقت پر مکمل کردیا تھا، منصوبہ مکمل ہونے کے دس ماہ بعد بھی محکمہ بلڈنگ کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی،جس کی وجہ سے درخواست گزار کا کاروبار اور آئندہ منصوبے متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ بلڈنگ کو درخواستگزار کی رقم کی ادائیگی کا حکم دے۔
معاوضہ

مزید :

علاقائی -