عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری نوکری کے لئے عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس جواد حسن نے شاہد عمران اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب صوبے میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا اور اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں، درخواست گزاروں نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے لیے تمام تر امتحانات اور انٹرویو پاس کر لیا، کچھ امیدواروں کی عمر مقررہ حد سے زیادہ ہے جس کیلئے حکومت کو عمر میں رعایت دینے کے لیے درخواست دی لیکن حکومت نے رعایت دینے سے انکار کر دیا حالانکہ گورنمنٹ پالیسی کے مطابق عمر کی حد میں 5 سال تک کی رعایت دی جاسکتی ہے، درخواست گزاروں کی طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دینے کا حکم دے۔
عمر