رائیونڈ میں عالمی اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
لاہور (آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں عالمی اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، اجتماع میں شرکت کیلئے آنیوالے 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔بتایاگیا ہے 168سے زائد ممالک کے مند و بین عالمی اجتماع میں شرکت کریں گے، 3نومبر کو رائیونڈ شروع ہونیوالے تبلیغی جماعت کے عالمی سہ روزہ اجتماع کو اس بار بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں سندھ ،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کچھ علاقوں کو شامل کیا گیا ہے ،اجتماع گاہ کی تیاری کا عمل تبلیغی کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں ،بھارت سے تبلیغی اکابرین کی آمد اگلے ہفتے شروع ہو جائے گی جبکہ دنیا بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ یکم نومبر کو شروع ہوگا اس بار بھی ریلوئے خصوصی ٹرینیں چلائے گا شرکاء اجتماع کی سہولت کیلئے موبائل فون کمپنیوں نے عارضی ٹاور نصب کرد ئیے ہیں جبکہ مقامی افراد نے بازاروں میں 10/10فٹ کی جگہ سٹال کیلئے ہزاروں روپے کرایہ پر دینا شروع کردی ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا ،پنڈال کی چاروں اطراف میں خندق کھود دی گئی ہیں جبکہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مختلف مقامات پر وسیع تر ین انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے 1122کے کیمپ اور پولیس کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10نومبر کو شروع ہو گا جو 12نومبر کواجتماعی دعا پر اختتام پذیر ہوگا۔