سانحہ ماڈل ٹاؤن،سنگل جج کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پرروزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع

سانحہ ماڈل ٹاؤن،سنگل جج کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پرروزانہ کی بنیاد پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ کے روبرو سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے سنگل جج کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل پر ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہوگئی،فاضل بنچ نے حکومتی اپیل پر دوبارہ سماعت شروع کی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل دیئے اور سنگل بنچ کے فیصلے پر مختلف اعتراضات اٹھائے، پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے، خواجہ حارث احمدنے نشاندہی کی کہ جوڈیشل انکوائری کے بارے میں معاملہ فل بنچ کے پاس زیر سماعت ہونے کے باوجودسنگل بنچ نے حقائق کے برعکس ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ سنایا، پنجاب حکومت کے وکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ متاثرہ فریقین کی درخواست قابل پیش رفت نہیں تھی کیونکہ انہوں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیاتھا، فل بنچ نے استفسار کا کہ متاثرہ فریقین کے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے سے ان کی دادرسی ہوتی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے نفی میں جواب دیا،خواجہ حارث کے دلائل جاری تھے کہ مزید سماعت آج25اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید :

علاقائی -