رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہو گی

رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کر دی، مسٹر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج25اکتوبر کو اپیل پر سماعت کرے گا ۔یہ انٹرا کورٹ اپیل شہری ناصر عباس نے ایڈووکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں میں چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں مسلک کے حوالے سے بیانات دیئے ہیں، وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے اس نوعیت کے بیانات سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے، ان بیانات کی روشنی میں رانا ثناء اللہ اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے، اور آئین کے آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے، عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے رانا ثناء اللہ کی اہلیت کے بارے میں حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور فوری طور پر رانا ثنااللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشت سے نا اہل قرار دے۔
سماعت

مزید :

علاقائی -