بلوچستان کا بینہ نے میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بل کی منظوری دیدی

بلوچستان کا بینہ نے میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بل کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(اے این این)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت منگل کے روزیہاں منعقدہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بولان میڈیکل یونیورسٹی اینڈہیلتھ سائنسز کے قیام کے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی گئی ہے جسے حتمی منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا،کابینہ کے اجلاس میں ایک ہزارنفوس پرمشتمل ایلیٹ فورس کے قیام کیلئے 478ملین روپے کے اجرأ کی منظوری بھی دے دی گئی ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے ایلیٹ فورس کے حوالے سے کابینہ کوآگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں دہشت گردی اورعمومی جرائم پر قابوپانے کیلئے پولیس فورس کی استعدادکارمیں اضافہ اورفورس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیاجارہاہے اورایلیٹ فورس کا قیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں شامل پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت کی فراہمی کاآغازکردیاگیاہے اورپولیس ٹریننگ سکول سے اب تک 500سو سے زیادہ پولیس اہلکاراپنی تربیت مکمل کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ کابینہ سے فنڈز کی منظوری کے بعد ایلیٹ فورس کو جدید گاڑیاں اوراسلحہ کے علاوہ مزید تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بلوچستان اسسمنٹ اینڈایگزامنینش کمیشن کے قیام کیلئے پیش کئے گئے ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک خودمختار کمیشن کے قیام کا مقصد مڈل سطح کے امتحانات منعقدکرکے مقابلے کا رجحان پیداکرنا ہے جس سے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی جوسرکاری اورنجی شعبوں کے سکولوں پر لاگوہوگا اورکمیشن کے ذریعے مڈل سطح تک امتحانات کے انعقاد سے جعلی سر ٹیفکیٹ کے اجرأ کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی،اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیاگیا کہ ڈویژنوں اورضلعوں کے طویل وعریض رقبے کے باعث امن وامان اورانتظامی امور کی انجام دہی میں مشکلات کاسامنا ہے لہٰذا رقبے اورآبادی کی بنیاد پر ڈویژنوں اورضلعوں کی ازسرنوحدودبندی کے ذریعے امن وامان اورانتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں آبادی اور رقبے کے فارمولے کی بنیاد پر صوبے کے تمام ڈویژنوں اوراضلاع کی ازسرنوتشکیل کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ بورڈآف ریونیو کو اس حوالے سے سفارشات کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کو ایک علیحدہ ڈویژن بنانے اورآبادی کی بنیاد پر دوضلعوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیاگیا،اجلاس میں طے پایا کہ دستیاب وسائل کوسامنے رکھتے ہوئے مزید اضلاع کے قیام کافیصلہ کیاجائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دفتری کاروائی میں اُردوزبان کے استعمال کو فروغ دیاجائے ،انہوں نے محکمہ پی اینڈڈی کو ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی جلدازجلدمنظوری اوراتھارائزیشن کے عمل کو تیز کرنے جبکہ محکمہ خزانہ کو پی اینڈڈی سے منظورشدہ منصوبوں کیلئے فنڈز کے فوری اجرأ کی ہدایت کی۔بعدازاں کابینہ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے پروجیکٹ ڈائریکٹرعاصم ترمزی کی جانب سے صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹروں اوربعض دیگرمقامات پر ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -