دھرنوں کیخلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت

دھرنوں کیخلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 2014 ء کے دھرنوں کیخلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔فاضل بنچ نے درخواستوں پر تین برس کے بعد دوبارہ سماعت کی تو فل بنچ نے نشاندہی کی کہ 2014ء کے دھرنوں کا معاملہ تو ختم ہو چکا ہے، فل بنچ نے قرار دیا کہ جب ایشو ختم ہو جائے تو درخواستیں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں جس پر درخواست گزار نے یہ نکتہ اٹھایا کہ وفاقی حکومت سے بنیادی حقوق کے بارے میں جواب مانگا گیا ہے کیونکہ دھرنوں کی وجہ سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے اس لئے درخواستیں غیرمؤثر نہیں ہوئیں، درخواست گزار وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حکومتی امور نمٹانے میں مشکلات پیش آئیں، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق لانگ مارچ سے معیشت کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید سماعت 23جنوری 2018ء تک ملتوی کر دی۔
مہلت

مزید :

علاقائی -