خطے کی ترقی کیلئے باہمی فیصلے اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: سردار ایاز صادق
اسلا م آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلامی جمہو ریہ ایران اور آذر بائیجا ن کے سفیروں سے ملاقاتوں میں دونوں بردار اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیا ل کرتے ہو ئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ایران کے سفیر مہدی ہنر مندسے گفتگو کر تے ہو ئے سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ایک بین الا قوامی مسئلہ ہے اور اس نا سور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کو ششیں کر نے کایہ مو زوں وقت ہے۔سردار ایا ز صادق نے کہا کہ پا کستان اور ایر ان کے ما بین انتہا ئی خوشگوار دوستانہ تعلقات پا ئے جاتے ہیں جو مذہبی ،ثقافتی اور مسلم دنیا کو متحد کر نے کی مشترکہ خواہش کے مضبو ط بنیا دوں پر استوار ہیں ۔انہو ں نے سفیر کو بتایا کہ پا کستا ن مسلم دنیا میں فرقہ واریت ،تشدد اور عد م استحکا م کو روکنے اور ترقی کے فروغ کے لیے ایک مثبت کر دار ادا کر نے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم دنیا میں پا ئی جا نے والی بے چینی اور گروہ بندی کے خا تمے کے لیے پا رلیمانی سر پر ستی کا یہ مو زوں وقت ہے ۔ایر ا ن کے سفیر مہدی ہنر مند نے مسلم ممالک کے ما بین اتحاد کے فروغ کیلئے پا کستان کی کو ششو ں کو سراہتے ہو ئے اس امید کا اظہا ر کیا کہ پا کستان اور ایران ایک مستحکم ،پر امن اور ترقی پسند اسلا می دنیا کیلئے شراکت داری کو جا ری رکھیں گے۔انہو ں نے سپیکر کی دونو ں ممالک کے ما بین بہتر طرز حکمرانی کے لیے اداروں کی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی تجو یز سے اتفاق کیا ۔آذر بائیجا ن کے سفیر علی علیزادہ سے گفتگو کر تے ہو ئے سپیکر نے کہا کہ پا کستان وسطی ایشائی ریا ستو ں تک رسائی حا صل کر نے کیلئے آذر بائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہا ئی اہمیت دیتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک علا قائی اور عا لمی فورمز پر کشمیر اورنگورا کاراباخ کے مسئائل پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حما یت کر تے ہیں ۔آذربائیجا ن کے سفیر علی علیزادہ نے پا کستا ن کے آذ ر با ئیجا ن کے ساتھ دوستی کو مضبو ط بنا نے کے عزم کو سراہتے ہو ئے کہا کہ آذربائیجا ن کی سیا سی قیادت بھی پا کستا ن کے ساتھ تعلقا ت کو مز ید مستحکم بنا نے کی خواہش مند ہے۔