گریڈ 9تا 14کے اساتذہ کی بھرتی کیلئے ڈی سی بھکر کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

گریڈ 9تا 14کے اساتذہ کی بھرتی کیلئے ڈی سی بھکر کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 9 تا 14کے اساتذہ کی بھرتی کے لئے درخواست پر ڈی سی بھکر کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے محمود عالم اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ضلع بھکر میں گریڈ نو تا چودہ میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں، درخواست گزاروں نے بھی تحریری امتحان اور انٹرویو میں شرکت کی، جس کے بعد ضلع بھر میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے میرٹ لسٹ تیار کی گئی، 2اگست 2017 ء کو کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا، اعلان کئے گئے کامیاب امیدواروں میں سے زیادہ تعداد نے ملازمت جوائن نہیں کی جس کی وجہ سے بہت سی نشستیں خالی ہیں جن کامیاب امیدواروں نے ملازمت جوائن نہیں کی ان امیدواران کے بعد ہمارا میرٹ لسٹ پر نمبر ہے، تقرری کے لئے ڈی سی بھکر کو قانون کے مطابق تقرر نامے جاری کرنے کے لئے درخواست دی لیکن ڈی سی اور سی ای او ایجوکیشن بھکر میرٹ پر آنے کے باوجود تقرر نامے جاری نہیں کررہے، 190 دن کے بعد میرٹ لسٹ ختم ہو جائے گی،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی سی بھکر کو تقرر نامے جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -