دفعہ144کا نفاذ حکومت کا استحقاق، مداخلت مناسب نہیں ،ہائیکورٹ

دفعہ144کا نفاذ حکومت کا استحقاق، مداخلت مناسب نہیں ،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق ،جسٹس عبادالرحمن لودھی اور جسٹس کاظم رضا شمسی پر مشتمل فل بنچ نے قراردیا ہے کہ دفعہ144کا نفاذ حکومت کا استحقاق اور اختیار ہے جس میں عدالتی مداخلت مناسب نہیں ۔امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے اگر حکومت جلسوں جلوسوں پر پابندی عائد کرتی ہے تو قانون کے تحت اسے اس کا اختیار حاصل ہے ۔فاضل بنچ نے یہ آبزرویشن دفعہ144کے نفاذ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دی ،یہ درخواست گزشتہ سال دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جلسے جلوس عوام کا آئینی حق ہے جس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ144نافذ کرکے آئین کے منافی اقدام کیا ہے ۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد مذکورہ آبزرویشن کے ساتھ یہ درخواست خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -