توہین عدالت کی درخواست پر جنرل مینجر ریلوے جاوید انور کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر جنرل مینجر پاکستان ریلوے جاوید انور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے گل حسن بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 1985ء سے مذکورہ جگہ پر رہائش پذیر ہے اور اس جگہ پر تعمیرات بھی کی ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ریلوے کو درخواست گزار کو مالکانہ حقوق دینے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے حکم کی روشنی میں درخواست گزار کو مالکانہ حقوق نہیں دیئے جارہے جبکہ عدالت عالیہ کے احکامات کی تعمیل بھی نہیں کی جا رہی، درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جنرل مینجر ریلوے کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے۔
جنرل مینجر ریلوے