معذور ڈاکٹر کی تنزلی کیخلاف سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

معذور ڈاکٹر کی تنزلی کیخلاف سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ٹانگوں سے معذور ڈاکٹر کی تنزلی کے خلاف سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر مسعود مرزا کی درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر سپریم کورٹ سے ایک ماہ تک حکم امتناعی نہیں آتا تو سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ نے گریڈ 20سے 19میں تنزلی کردی جس پر سروس ٹربیونل نے محکمے کی طرف سے گریڈ19 میں تنزلی کا حکم ختم کردیا اور درخواست گزار کو گریڈ20 پر بحال کیا،لیکن سروس ٹربیونل کے حکم کو دو سال ہوگئے ہیں لیکن محکمہ صحت کے حکام ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کررہے، عدالت ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے۔
معذور ڈاکٹر

مزید :

علاقائی -