پنجاب کے کئی شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔دوسری جانب مری میں ہونے والی برف باری کی ہوائیں صوبائی دارالحکومت پہنچ گئیں جس سے درجہ حرارت میں چار سنٹی گریڈ کی کمی ہو گئی۔آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہیدبینظیرآباد، لسبیلہ 40 ، دادو، حیدرآباد ،مٹھی 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ