امریکی وزیر خارجہ سے کیا بات ہوئی ؟ بتایا جائے ، خواجہ آصف سینیٹ میں طلب

امریکی وزیر خارجہ سے کیا بات ہوئی ؟ بتایا جائے ، خواجہ آصف سینیٹ میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہی کیلئے آج(بروزبدھ ) وزیر خارجہ خواجہ آصف کو سینیٹ میں طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابقوزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ کیساتھ مصروفیات سے آگاہ کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے وزیر قانون و انصاف کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارلیمان سے زیادہ کوئی اور اہم نہیں ہو سکتا ۔چیئرمین سینیٹ نے منگل کو اجلاس کی کاروائی کے دوران وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ وزیر خارجہ کو پیغام دیدیں یہاں آئیں اور تفصیلات بیان کریں ۔سینیٹ میں عوامی مفاد سے وابستہ انکشافات کرنے والے افراد کیے تحفظ کے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔بل کے تحت سرکاری اداروں ڈویژنوں وزارتوں اور دیگر محکموں میں ملازمین اختیارات کے ناجائز استعمال کرپشن اور عوامی مفاد سے وابستہ مفادات کے منافی اقدامات کی نشاندہی کر سکیں گے ان ملازمین کو اپنی ملازمت ترقی تقرری کے حوالے سے مکمل تحفظ حاصل ہوگا جبکہ دوبلز کومتعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا ایوان میں معاشی صورتحال پر سٹیٹ بینک کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا سپریم کورٹ میں نیب ایکٹ کی پلی بارگین شق منسوخ کرنے کی ترمیم سینیٹ میں زیرالتواء ہونے کا بیان فیئر نہیں ہے۔ بل کی تاخیر کی ذمہ دار حکومت ہے۔ اپریل 2017ء میں بل پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش ہو چکی ہے۔ حکومت تاحال بل لے کر نہیں آئی۔ حکومت نے چین برطانیہ کے علاوہ تمام ممالک میں ایجوکیشن اتاشیوں کو ختم کر دیا ہے جبکہ بیجنگ اور برمنگھم میں بھی یہ آسامی خالی ہیں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے سینیٹ وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک تعینات ایجوکیشن اتاشی وزارت خارجہ نے ختم کر دیے ہیں ملالہ یوسفزئی کے والد کو برطانیہ میں سیاسی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا مگر اب وہ نہیں رہے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیرون ملک ایجوکیشن اتاشی کو تعینات کرنے کو حکومت بلاوجہ کا خرچ سمجھتی ہے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے منگل کو سینیٹ اجلاس کی کاروائی کے دوران حکومت پر واضح کیا ہے کہ وہ تمام اداروں کے ایک قانون کے تحت بلا تفریق احتساب کے موقف پر قائم ہیں میرے خط کو پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون کے منٹس کا حصہ بنا دیا جائے انہوں نے بازیاب افراد کو بیانات کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں مدعو کرنے کے حوالے سے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں بھی لاپتہ ہو جاؤں آپ کیسے ’’مائی فرینڈ‘‘ ہیں۔ سینیٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا کمیشن کی از سر نو تشکیل کے لیے تجاویز پیش کر دی گئیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے انگلش چینلز کے اجراء کے پیش نظر پی ٹی وی ورلڈ کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ ایشوز اٹھائے گئے تھے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہر روز لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات آتی ہیں ریاست میں یہ معاملہ انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا کمیشن اس معاملے کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے کیونکہ لوگوں کو تو آئے روز اٹھایا جا رہا ہے لاپتہ افراد کے کمیشن کو تحلیل کر دیا جائے اور اس کمیشن کی تشکیل نو کی جائے لاپتہ افراد کے خاندانوں سے ہمیں ہمدردی ہے بازیاب افراد کو فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق اور دیگر متعلقہ کمیٹیون میں مدعو کیا جائے تا کہ ان کی حالت زار سے آگاہ ہو سکیں ان کے بیانات کی روشنی میں سینیٹ اقدامات تجویز کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑنے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ایڈز کی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ رجسٹرڈ مریضوں سے تعداد کئی زیادہ ہے لوگ معاشرتی دباؤکی وجہ سے اپنا نام رجسٹرڈ نہیں کرتے ہیں ۔ منگل کو سینیٹ کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے سینیٹ کو بتایا کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور رجسٹرد مریضوں سے تعداد کئی زیادہ ہے مریض ادویات استعمال کرتے ہیں مگر اپنانام رجسٹرڈ نہیں کرتے ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے 26کروڑ 55لاکھ 7ہزار 9سو 26روپے خرچ کئے ہیں ۔وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے مطالبہ پر سینیٹ میں بیان دیا ہے کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی فی الفور تقرری کر دی جائے گی گزشتہ روز سینیٹر سراج الحق نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو 10ماہ سے خالی آسامی کے حوالے سے توجہ مبذول کروانے کا نوٹس پیش کیا اور کہا کہ اس کونسل کا سالانہ دس کروڑ روپے کا بجٹ ہوتا ہے آئینی ادارے کی دس ماہ سے ورکنگ رکی ہوئی ہے کونسل کے کام میں حرج ہو رہا ہے وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ اس نوٹس کے مسئلے پر وزیر اعظم آفس رابطہ کیا گیا تھا فوراً چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -