عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خا کا ریفرنس مسترد

عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خا کا ریفرنس مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس مستر د کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق ریفرنس کی گزشتہ روز سماعت کی۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے آرٹیکل 63 کے تحت 2 فیصلوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔عمران خان کے وکیل نے جواب الجو ا ب دلائل کے دوران کہا عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں۔ عائشہ گلالئی ٹی وی چینلز پر اعلان کر چکی ہیں کہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں، ان حقائق پر انہیں ڈی سیٹ کیا جائے۔کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں عمران خان کے ریفرنس کو مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس مسترد کرنے میں ممبر پنجاب اور ممبر بلوچستان نے اختلافی نوٹ بھی لکھا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہو ئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اس نے مجھے سرخرو کیا، اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو د ھمکیاں نہ دیتی۔ لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کو ووٹ دیے لیکن انہوں نے ہماری بہن بیٹیوں کا احترام نہیں کیا۔ ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور معیشت نیچے جارہی ہے جبکہ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے، پھر کہتے ہیں معیشت نیچے جارہی ہے۔عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ 2014 کے دھرنے میں 47 کروڑ روپے کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں کرپشن کا پیسا انتخابی مہم میں استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان بتائیں وہ کرپٹ لوگوں کو لے کر کرپشن کا خاتمہ کس طرح کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا عمران خان کی حکومت آگئی تو ملک میں منشیات کے اڈے کھل جائیں گے،پشاور میں ڈینگی کے مریض مرتے رہے،عمران خان نے خبر تک نہیں لی، عمران خان نے لوگوں کو اداروں کیخلاف سڑکوں پر نکلا تو میں عمران کیخلاف عوام کو باہر نکالوں گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر حملے ہوجاتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے جلسے میں گانے بھی بجتے ہیں لیکن پٹاخہ تک نہیں پھٹتا ۔این اے 4 کے حلقے میں لوگوں نے کالے جھنڈے لگا دئیے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں نوجوان ہنراورعلم نہیں گالیاں سیکھیں۔ دوسروں کوعدالتوں کااحترام کادرس دینے والے خود عدالتوں سے اشتہاری ہیں۔ نیازی نے ملک میں ہمیشہ انتشار پھلایا اور گالیاں دینے کا ماحول بنایا ہے۔ عمران خان کے طالبان سے رابطے ہیں ،دونون کا ایک ہی موقف ہے طالبان اورچیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے سیٹ چھوڑو۔اس موقع پرعائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے کہا عائشہ گلالئی نے ہراساں کرنیوالے کااصلی چہرہ بے نقاب کیا،پی ٹی آئی کاعتاب گلالئی پراس لیے تھاکہ وہ عمران خان کااصل چہرہ سامنے لائیں۔ عمران خان نے سپیکرسے بھی جھوٹ بولا کہ عائشہ گلالئی کاجواب نہیں ملا۔
عائشہ گلالئی


عائشہ گلالئی

مزید :

صفحہ اول -