کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے

کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے
 کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ چھرا مار کا مقصد صرف عوام میں خوف پھیلانا تھا۔کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاآباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پروفیشنل پولیس افسر ہوں قیاس آرائی پر بات نہیں کروں گا،چھرا مار کیس کی ہر پہلو سے جانچ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، انصاف اور قانون کی ذمے داری پولیس افسران کی ہے،میرٹ پر آنے والے کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے، اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ گٹکے اورشیشے کے خلاف کوئی موثر قانون نہیں ہے، میں نے ڈرافٹ بنا کردیا ہے اب کابینہ اس پر فیصلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت کا سہارا نہیں لیا سول سوسائٹی نے یہ کیس کیا تھا، میں کیس میں مدعی نہیں تھا ،سندھ ہائیکورٹ نے واضح فیصلہ دیا ہے اس پر عملدرآمد کی طرف بڑھ رہے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے مجھے جو ذمہ داریاں دی ہیں وہ میں نے پوری کردی ہیں ۔
، آئی جی سندھ

مزید :

صفحہ اول -