نوازشریف کی پارٹی صدارت کو چیلنج کریں گے

نوازشریف کی پارٹی صدارت کو چیلنج کریں گے
 نوازشریف کی پارٹی صدارت کو چیلنج کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(اے این این ) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ بل کو مسترد کرنے پر سینٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،، شرجیل میمن کی گرفتاری کیب عد احتساب کے عمل کو بلا تخصیص آگے بڑھنا چاہے۔ بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کر دیا ہے لیکن اس حوالے سے سینٹ میں بل کا مسترد ہونا احسن اقدام ہے، کیونکہ جو شخص پارلیمنٹ کا ممبر بننے کا اہل نہیں اسے پارٹی صدر بھی نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اربوں کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جن کی گرفتاری سے شفاف احتساب کے عمل کو تقویت ملے گی اور احتساب کا کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔شرجیل نے نہ چاہتے ہوئے گرفتاری دی ،، ملک میں کسی بھی پارٹی کو احتساب سے استثنی حاصل نہیں ہونا چاہئے ،

شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -