اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں کارروائی روکنے کی درخواستیں خارج
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی درخواستوں پر محفوط شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ پر مشتمل جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 11 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کی کارروائی روکے جانے کے حوالے سے دونوں درخواستیں خارج کردیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے خواجہ حارث جبکہ نیب حکام کی جانب سے عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ دو دن بعد فرد جرم عائد کردی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کے حکم نامے کو معطل کریں بعد ازاں عدالت نے 11 اکتوبر کو محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دونوں درخواستیں خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
درخواستیں خارج