محمد عامر کے دبئی جانے کیلئے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) محمد عامر سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر ویزہ دستیاب نہ ہونے کے باعث دبئی کیلئے روانہ نہ ہو پائے تھے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ محمد عامر شاید سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہ کر سکیں۔
تاہم اب محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ محمد عامر کل قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کر لیں گے۔