پاکستان امن کا گہواراہ‘ ملتان میں قلبی سکون ملتان ہے‘ راجھستانی زائرین

پاکستان امن کا گہواراہ‘ ملتان میں قلبی سکون ملتان ہے‘ راجھستانی زائرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)بھارت کے صوبہ راجستھا ن ضلع باڑ میل جودھ پور سے عرس کی تقریب میں شرکت کے لئے ملتان آنے والے زائرین حیات احمد، عبد الکریم ، حاجی ، عزیر احمد ، محمد عمر ، امیر احمد اور علی گل نے کہاہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ ملک ہے جس کے شہری مہمان نواز ہیں اولیا ء کی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
سر زمین ملتان آکر قلبی سکون ملتاہے راجھستان کے لوگ پاکستانیوں باالخصوص ملتان کے لوگوں کو اچھے الفاظ میں یاد رکھتے ہیں جب ہم واپس اپنے ملک جاتے ہیں تولوگ ہم سے پاکستان کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ وہاں کے لوگ اور ماحول کیسا ہے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان آکر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ایسا لگتا ہے کہ کسی اپنو ں میں آ گئے ہوں یا پھر بچھرے ہوئے مل گئے ہیں انہوں نے کہاہے کہ پاکستان مسلمان انتہائی محبت کرنے والے لوگ ہیں یہاں آکر کبھی بھی ایسا نہیں لگا کہ اپنے ملک یا گھر سے دور آئے ہوئے ہیں اولیا ء کرام کی محبت ہمیں ملتان کھینچ کر لاتی ہے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان آنے کے لئے کاغذی کاروائی مشکل ہونے کے باعث سیکنڑوں افراد عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں اگر ویزا اور کاغذی کاروائی میں نرمی کی جائے توہر سال سینکڑوں افراد عرس کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے ۔