ملتان پولیس کے اوقاف دفاتر میں برسوں سے ڈیرے

ملتان پولیس کے اوقاف دفاتر میں برسوں سے ڈیرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان پولیس نے اوقاف دفاتر میں برسوں سے ڈیرے جما لئے۔ کئی سال سے تھانہ لوہاری گیٹ محکمہ اوقاف(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ملتان کے آفس میں قائم، پولیس کی جانب سے پکڑی جانے والی گاڑیاں اوقاف آفس کے صحن میں کھڑی کرنے سے اوقاف کے زونل دفاتر نے گاڑیوں کے شوروم کی شکل اختیار کر لی۔ یاد رہے کہ سات سال قبل تھانہ لوہاری گیٹ درگاہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے لنگر خانے میں قائم کیا گیا تھا جس میں باقاعدہ جیل بھی بنائی گئی تھی مگر دو سال قبل درگاہ کے سجادہ نشیں مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد تھانے کو اوقاف آفس میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اسٹیشن کی اوقاف میں موجودگی سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پکڑ دھکڑ کی سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کرنے کے باعث اوقاف آفس عملی طور پر شوروم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ اوقاف کے بعض کمرے میں پولیس اہلکاروں کے قبضے میں ہیں۔