جسکا امریکہ دوست بن جائے اسے دشمنوں کی ضرورت نہیں‘ میاں مقصود احمد
ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے امریکی وزیرخارجہ کے بیان کہ’’پاکستان کو دہشتگردوں کا واضح بتادیا،تعلقات ان کے خاتمے سے مشروط ہیں‘‘پراپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جس کا امریکہ دوست بن جائے اسے دشمنوں کی ضرورت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
نہیں۔امریکہ کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے ’’ڈومور‘‘کا مطالبہ ناقابل فہم اور شرمناک ہے۔پاکستان ابھی تک افغانستان میں امریکیوں کے ہاتھوں بوئی گئی فصل کاٹ رہا ہے۔جنوبی ایشیا میں تباہی کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک افغانستان میں بھارت اور امریکہ کا اثرورسوخ قائم رہے گا امن قائم نہیں ہوسکتا۔امیر جماعت اسلامی ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے کی ترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جنوبی پنجاب الگ صوبے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الگ صوبہ کے اعلان پر درآمد جمہوریت کو استحکام اور صوبائی تعصب کو ختم کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔کیونکہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے پسماندہ اضلاع میں پائے جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کے قیام کی ہرگز مخالف نہیں ہے لیکن کچھ نام نہاد لوگ نسلی اور لسانی بنیادوں پر صوبہ کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں جو کہ ملکی وحدت کے لئے خطرہ ہے۔پاکستان دنیا کا واحد بد قسمت ملک ہے جہاں سیاستدان حساس نوعیت کے قومی معاملات پر بھی سیاست بازی کرنے سے گریز نہیں کرتے۔حکمرانوں کا اصل مقصد عوام کی تکالیف کو ختم کرنا ہے نہ کہ بڑے علاقے پر حکومت کرناہے۔جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے قیام سے پارلیمنٹ میں توازن قائم ہو گا اورجمہوری فیصلوں پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔