عمران خان کا 4 نومبر کو جلسہ خانیوال پارٹی3 دھڑوں میں تقسیم‘ مقامی عہدیدار اور کارکن استقبال کی تیاریوں میں مصروف
خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 4نومبر کو جلسہ عام سے خطاب کیلئے خانیوال آرہے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ہیں تحریک انصاف خانیوال کے رہنماؤں ،ٹکٹ ہولڈرز،عہدیداروں اور کارکنوں نے تین دھڑوں میں تقسیم ہوکر خوش آمدید کے شہر بھر میں بینرز،ہورڈنگز آویزاں کردیے،استقبال کرنے والے ایک دھڑے میں سابق وفاقی وزیرسردار حامدیارہراج ،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی حلقہ214مہر عمران پرویز دھول اور سابق وفاقی وزیر سردار حامد یارہراج ،دوسرے میں سابق ضلع ناظم سردار احمدیارہراج اور ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمدسلیم جبکہ تیسرے ڈھڑے میں سابق ٹکٹ ہولڈر قومی حلقہ157کرنل عابد کھگہ،رہنما تحریک انصاف شیخ احتشام لطیف اور طاہر محمود شاہ کھگہ شامل ہیں تینوں دھڑے الگ الگ عوامی رابطہ مہم شروع کئے ہوئے ہیں ہورڈنگز پر سردار حامد یارہراج ،سردار محمدیار ہراج اور مہر عمران پرویز دھول کے ساتھ عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی کی تصویریں ہیں جبکہ سردار احمدیارہراج اور رانا محمدسلیم کے ہورڈنگز پر جہانگیر ترین،اسحاق خاکوانی اور شاہ محمود کی تصویریں ہیں گزشتہ دنوں جہانگیر ترین خانیوال آئے تو ایک صحافی نے دھڑوں بارے سوال کیا تو انہو ں نے کہاکہ پریشانی کی بات نہیں اندرونی اختلاف ختم ہوجائے گا مگر یہ سب نئے پاکستان کی تعمیر اور ن لیگ کے خلاف متحد ہیں۔
عمران خان