عالمی یوم انسداد پولیو‘ سماجی تنظیم کے زیر اہتمام واک کا انعقاد
ملتان(وقائع نگار ، سٹی رپورٹر) عالمی یوم انسداد پولیو گذشتہ روز ملتان سمیت دنیا بھر میں منایا گیا ہے اس دن کے حوالے سے سیمینارز اور تقریبات منعقد ہوئی ہیں نجی طبی سنٹروں میں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
بھی پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات بارے تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہے پولیس ے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پلائے جاتی ہیں۔ دریں اثناء روٹری کلب کی ڈسٹرک گورنر فائزہ قمر نے کہا ہے کہ پولیو خطرناک مرض ہے اور یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ ہے اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے پولیو کے قطرے پلوائے روٹری کلب دنیا میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اس کے باوجود پاکستان میں پولیو کے کیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے اس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب ملتان چناب اور سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیر اہتمام ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر روٹری کلب ملتان چناب کی صدر رضوانہ تبسم درانی ‘ سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی صدر زاہدہ حمید قریشی ‘ ملک عمران ‘ میاں مغیث اے شیخ ‘ راؤ اکبر علی ‘ حنا خان ‘ زاہدہ خان ‘ مجاہد شیخ ‘ آصف اقبال ‘ رانا عارف ‘ فیصل یوسف اور واک میں معذور افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔