زکریا یونیورسٹی میں ’’جاب فیئر‘‘ کل منعقد ہوگا‘ مقصد سوسائٹی کے فعال اداروں کو طلبہ کی مہارتوں سے آگہی دنیا ہے‘ وائس چانسلر

زکریا یونیورسٹی میں ’’جاب فیئر‘‘ کل منعقد ہوگا‘ مقصد سوسائٹی کے فعال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں جاب فےئر کل26اکتوبر2017کو جناح آڈیٹوریم کے ساتھ والے لان میں منعقد ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کہا ہے کہ یونیورسٹی نوجوان نسل کو نہ صرف نصابی تعلیم مہیا کر رہی ہے بلکہ طلباء و طالبات کی عملی اور انتظامی صلاحیتوں کے بہتر استعمال بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ جاب فےئر کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات کی مہارتوں سے سوسائٹی کے فعال اداروں کو آگہی بہم پہنچانا ہے اور زیر تعلیم نوجوانوں کو مستقل کے تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیرےئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹررضوان احمد کیرےئر ڈویلپمنٹ سنٹر اور محمد سلیمان خان کرےئر ڈویلپمنٹ آفیسر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رضوان احمد نے بتایا کہ جاب فےئر میں 80سے زائد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اس جاب فےئر میں فریش گریجویٹس اور فائنل سمسٹر کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔