مسائل حل نہ کرسکوں تو حلقہ کے لوگ آئندہ الیکشن میں مجھے ہرگز سپورٹ نہ کریں‘ میاں علمدارقریشی

مسائل حل نہ کرسکوں تو حلقہ کے لوگ آئندہ الیکشن میں مجھے ہرگز سپورٹ نہ کریں‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان)ایم۔پی۔اے حلقہ255میاں علمدار قریشی نے بھٹ والا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
یونین کونسل خانپور بگا شیر میرے حلقہ کی اہم ترین یو۔سی ہے۔اس علاقے کے لوگوں نے مجھے بہت عزت دی۔ابھی ہماری حکومت کے چند ماہ باقی ہیں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کروں گا۔عوام سے صاف لفظوں میں کہ رہا ہوں کہ ان چند ماہ میں اگر ان کے مسائل حل نہ کر سکوں تو آئیندہ الیکشن میں مجھے بالکل سپورٹ نہ کریں ۔اس موقع پر امیدوار چئیرمین یو۔سی خانپور بگا شیر حاجی شوکت رند نے کہا کہ ایم۔پی۔اے میاں علمدار قریشی نے اگر ہماری یونین کونسل کے تمام عوامی مسائل حل نہ کئے تو ہم کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔اس موقع پر چوہدری محمد عنصر،چوہدری محمد یوسف،چوہدری محمد ارشد،محمد اقبال مشوری،محبوب خان مشوری،ریاض خان مشوری،عبدالرشید بھٹہ،ملک اعجاز لاڑ،سعید رند،نوید رند،میاں لیاقت فیاض وغیرہ نے ایم۔پی۔اے میاں علمدار قریشی کی یونین کونسل خانپور بگا شیر چاہ بھٹ والا آمد اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔