فیصلہ منظر عام پر آنے کے بعد حبیب رفیق کیساتھ میٹرو اور چائنہ ریلوے فسٹ گروپ کی مشکلات میں بھی اضافہ کا خدشہ

فیصلہ منظر عام پر آنے کے بعد حبیب رفیق کیساتھ میٹرو اور چائنہ ریلوے فسٹ گروپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ لاہور کے فیصلہ کے بعد حبیب رفیق (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
پرائیوٹ لمٹیڈ کے ساتھ میٹر کان اور چائنہ ریلوے فسٹ گروپ کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔حبیب رفیق پرائیوٹ لمیٹیڈ نے جوائنٹ وینچر مشتمل ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کے پیکیج نمبر 3کا کنٹریکٹ حاصل کیا ۔اس پروجیکٹ کا تخمینہ لاگت اڑھائی ارب روپے سے زائد مالیت کا ہے ۔جوائنٹ وینچر میں حبیب رفیق کے ساتھ چائنہ ریلوے فسٹ گروپ اور میٹرا کان بھی شامل ہیں ۔پیپرا رولزل کے مطابق کسی ایک ممبر پر لاگو ہونے والی قانونی شق اس جوائنٹ وینچر کے تمام ممبران پر لاگو ہوگی ۔اس طرح حبیب رفیق پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ساتھ ساتھ سی آرایف جی اور میٹرا کان کیلئے بھی قانونی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔