رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں جعلی سٹامپ پیپرز کے استعمال کا انکشاف

رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں جعلی سٹامپ پیپرز کے استعمال کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نمائندہ خصوصی ) رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں جعلی سٹمیپ پیپرز کا استعمال کا انکشاف ہوا ہے سب رجسٹرار ملتان کینٹ عثمان اکرم نے پونے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت مکے سٹمیپ پیپرز پکڑ لیے اور تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرایا ‘ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
دئیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ نوید مصطفی نامی شہری نے محمد رمضان سے اراضی خریداری کا معاہدہ کیا ‘ اراضی منتقلی کیلئے وثیقہ نویس وارث بلوچ کی خدمات حاصل کیں ‘ وارث بلوچ نے بینک آف پنجاب سے 2ہزار مالیت کے سٹمیپ پیپرز حاصل کیے ‘ بعدازاں نوید مصطفی نامی نامی خریداری کی ملی بھگت سے ای سٹمیپ پیپرز کے نمبرز ٹمپرڈ کر کے اسٹمیپ کی مالیت 1 لاکھ 93 ہزار تک بڑھا دی ‘ وارث بلوچ اور نوید مصطفی نے باہمی ملی بھگت سے سٹمیپ پیپرز کے ذریعہ منتقلی جائیداد کا کیس تیار کیا ‘ لیکن سکرونٹی کے دوران سب رجسٹرار ملتان نیٹ عثمان اکرم نے جعلی سٹمیپ پیپرز ٹریس کر لیے ‘ عثمان اکرم نے انکوائری کے بعد دونوں ملزمان کیساتھ شناخت کنندہ کیساتھ تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرادیا ‘ معلوم ہوا ہے تھانہ چہلیک کے تفتیشی آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ۔
سٹامپ پیپرز