ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا
ملتان، بدھلہ سنت، خانیوال ، ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار، نمائندگان) ملتان (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا اس دن کی مناسبت سے سیمینار منعقد کیے گئے اور واک کا اہتمام بھی کیا گیا اس سلسلہ میں ملتان، بدھلہ سنت سے وقائع نگار اور نامہ نگار کیمطابق ورلڈ ہینڈ واش ڈے ، غیر رسمی سکولوں میں ہاتھ دھونے کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا گیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی ملتان محمد عامر رزاق کے ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام غیر رسمی پرائمری بنیادی سکولوں میں ٹیچرز کو ورلڈ ہینڈ واش ڈے منانے کی ہدایت جاری کی گئیں اور ٹیچرز نے تمام طالبعلموں کو ہاتھ کو دھونے کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بچوں کو سمجھایا اور ورلڈ ہینڈ واش ڈے منایا ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کیمطابق .حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی نگرانی میں سکولوں ،کالجز ہسپتالوں ، سرکاری دفاترمیں ہینڈ واشنگ ڈے منایا گیا.اس حوالے سے محکمہ زراعت ، ریسکیو 1122، سوشل ویلفیئر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ملازمین کو واش روم سے باہر آنے پر ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ نہ دھونے کے مضر اثرات اور اس سے انسان کو لگنے والی مختلف بیماریوں سے آگاہی بارے لیکچر دیئے گئے تاکہ لوگوں کو ہاتھ دھونے کا عادی بنا کر انہیں مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے . خانیوال سے بیورو نیوز کیمطابق ورلڈ ہینڈ واش ڈے کے موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر خانیوال میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر سیمینار ا ور واک بعنوان ’’ہمارے ہاتھ ہمارا مستقبل‘‘ کاا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک، ڈاکٹر محمد شہزاد سرور ڈسٹرکٹ کواردینیٹر اور ڈاکٹر م محمد ابرار اقبال ڈائیریکٹر ڈی ۔ایچ۔ ڈی۔ سی ۔نے ہیلتھ سٹاف کیمونٹی اور میڈیا کے لوگوں سے خطاب کیا۔ خطاب میں ہاتھ دھونے کی اہمیت پر زور دیا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد بالخصوص بچے جراثیم سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ہاتھ نہ دھونا ہے۔ باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنانے سے آپ مختلف جراثیم ،اسہال اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور جراثیم کے خاتمے کے لئیے ہاتھوں کو صرف پانی سے دھونا کافی نہیں بلکہ اچھے صابن سے رگڑ کر دھوئیں ۔ڈاکٹر م محمد ابرار اقبال نے کہا کہ’’تندرستی ہے صرف آپ کے صاف ہاتھوں میں ‘‘ ۔ڈاکٹر محمد شہزاد سرور ڈسٹرکٹ کواردینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان چار مواقع پر ہاتھ دھونا بہت ضروری ہے۔(۱)کھانا پکانے سے پہلے ۔(۲) کھانا کھانے سے پہلے۔(۳)رفع حاجت کے بعد اور (۴)کھانسنے اور چھینکنے کے بعد۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ارشد ملک کی ہدایت پر پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں یونین کونسل کی سطح پر ہر مرکز صحت میں بھی سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیااور ہاتھ دھونے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔