کرپشن کیس میں ملوث 2سرکاری ملازمین کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کرپشن کیس میں ملوث 2سرکاری ملازموں کی5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
پر ضمانت منظورکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں گورنمنٹ آفیشلزکوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی ملتان کے سابق صدر غفاراحمدشاہداورسابق جنرل سیکرٹری ملک محمدرمضان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ وہ سال 2011 ء سے سال 2016 ء کا تک سوسائٹی کے عہدیداررہیں اوریہ سوسائٹی سال 2011 ء میں دوبارہ بحال کی گئی تھی بعدازاں دسمبر 2016 ء میں نیب ملتان کی جانب سے عدالت کو ریفرنس بھجوایا گیا جس میں درخواست گذاروں کو ملزم بنا کرالزام عائد کیا گیاہے کہ انھوں نے ایم ڈی اے ٹاؤن فیزون ،سیکنڈ اورتھرڈکے نام سے بغیرمنظوری کے سکیمیں بنائیں اورشہریوں کونقشہ منظورکرائے بغیر پلاٹ فروخت کرکے مالی نقصان پہنچا نے کے ساتھ ملی بھگت سے پلاٹوں کی قیمت میں تبدیلی کر کے کرپشن کی ہے جبکہ ان کے خلاف ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے نے مذکورہ الزامات بے بنیادطورپر عائد کرائے ہیں کیونکہ انھوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے کے خلاف غیر قانونی طورپر اس عہدے پرتعینات ہونے کی درخواستیں دائر کیں تھیں جس کی رنجش میں ان کے خلاف مقدمہ قائم کرایاگیاہے اس لئے درخواست گذاروں کی ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا جائے۔