چہلم شہداء کربلا ‘ ایران نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی
ملتان (سٹی رپورٹر)چہلم شہداء کربلاء ، ایران نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی، کربلاء جانے کے خواہش مند جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے پاسپورٹ لاہور میں واقع ایرانی سفارت خانے میں پھنس گئے۔ تفصیل کے مطابق چہلم شہداء کربلاء کی تقریبات (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
میں شرکت کے لئے ہر سال پاکستان سے لاکھوں افراد کربلاء(عراق) کا سفر اختیار کرتے ہیں جبکہ اس سفر کے لئے انہیں ایران کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ زائرین عراق کے شہر نجف سے کربلاء تک پیدل سفر کرتے ہیں۔ دوسری جانب زائرین کے تعداد ایک حد سے تجاوز ہونے کی وجہ سے ایرانی حکومت نے مزید ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے ویزہ اپلائی کرنے والے جنوبی پنجاب کے ہزاروں زائرین کے پاسپورٹ ایرانی سفارت خانے لاہور میں پھنس گئے ہیں۔ اس صورت حال میں اب صرف وہی زائرین ایران اور عراق کا سفر اختیار کر سکیں گے جن کے ویزے پہلے سے جاری ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ شہداء کربلاء کا چہلم 20 صفر المظفر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس موقع پر عراق کے شہر کربلاء میں کروڑوں افراد دنیا بھر سے شرکت کرتے ہیں۔ خانہ فرہنگ ایران کے ذرائع کے مطابق ویزے کے اجراء4 پر عائد پابندی چہلم شہداء کربلاء گزرنے کے بعد ختم کی جائے گی۔
چہلم