ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبہ کے آغاز سے پاکستان دنیا کے 5بڑے سرمایہ کاری ممالک میں شامل ہوگیا

ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبہ کے آغاز سے پاکستان دنیا کے 5بڑے سرمایہ کاری ممالک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)مالی سال2017کے ابتدائی سہ ماہ کے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
دوران3ارب60کروڑ ڈالر کے2ہائیڈروپاور پلانٹ منصوبے کے آغاز کے بعد پاکستان دنیا کے پانچ سب سے زیادہ پرائیویٹ پارٹیشن انفراسٹرکچر(پی پی آئی) سرمایہ کاری کے ممالک میں شامل ہوگیا۔عالمی بینک کی جانب سے پی پی آئی کے حوالے سے جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بہترین5ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کے آغاز بارے فیصلہ سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔