محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 39 ڈاکٹروں کو گریڈ19 سے 20 میں ترقی دیدی
ملتان(وقائع نگار ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 39 ڈاکٹروں کو گریڈ19 سے 20 میں ترقی دیدی ہے ۔ گریڈ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
19 میں بطور ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر اے پی ایم او تعینات 19 ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں بطور پرنسپل میڈیکل آفیسر ریگولر بنیادوں پر ترقی دیدی ہے جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر رانا عبدالحمید ‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی جی خان کے ڈاکٹر محمد نصر اﷲ ‘ شہباز شریف ہسپتال کے ڈاکٹر اطہر اقبال و دیگر شامل ہیں ‘ جبکہ 20 ڈاکٹروں کو اے پی ایم او سے پی ایم او میں عارضی ترقی دی گئی ہے جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے ڈاکٹر ایم اے رحمان ‘ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر محمد سلیم ‘ سول ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر عبدالستار و دیگر کے نام شامل ہیں ۔