نواز شریف کی آج وطن واپسی،اعلی سطحی مشاورتی اجلاس طلب
اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف آج بدھ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے اور آمد کے فوراً بعد اعلیٰ سطح کامشاورتی اجلاس ہوگا جس میں پارٹی صورتحال، نیب مقدمات ،شریف خاندان کی عدالتوں میں پیشی بارے غور کیا جائے گا تاہم اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ میاں نواز شریف لاہور یا اسلام آباد آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں صورتوں میں رائیونڈ یا پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں نواز شریف کی جمعرات کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بارے حکمت عملی طے کے جائے گی اجلاس میں شہباز شریف ،مریم نواز،حمزا شہباز، اسحاق ڈار، سمیت سینئر قیادت کے علاوہ آئنی و قانونی ماہرین شرکت کریں گے سینئر وکلاء نواز شریف کو نیب مقدمات پر بریفنگ دیں گے اور اب تک ہونیوالی کارروائی بارے آگاہ کریں گے اجلاس میں سیاسی صورتحال پارٹی امور بالخصوص اختلافات کی باتوں کے تدراک کے لئے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
نوازشریف وطن واپسی