پورن ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان
پورن(نامہ نگار)گنڈاگی چاگم میں مسلم لیگ ن کو دھچکہ سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل شمولیتی تقریب سے تحصیل صدر حاجی محمد ایوب خان ،تحصیل کونسل پورن کے ممبرفیصل زیب خان ،سکرٹری اطلاعات ارشد بے تاب،آفس سکرٹری احسان اللہ ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دور ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کا ہے انشاء اللہ صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو اس وقت ملک بھر میں پختونوں کے مسائل حل کررہے اس موقع پر میاں گل رسول خان،عقل خان،امریزخان ،عبدالقیوم،بہادرخان ،باز،فانوس خان،یارس خان اور نصیب نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تحصیل پورن کے صدر حاجی محمد ایوب خان نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔