خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کا اجلاس
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی اور کمیٹی کے چیئرمین سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی صدارت میں منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک،ضیاء اللہ خان بنگش،محمد شیراز خان،مفتی سید جانان اور سردار فرید احمد سمیت سیکرٹری معدنیات ،اضلاع بونیر اور صوابی کے ڈپٹی کشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے معدنیات کی لیز،مزدوروں کے بچوں کو سکالر شپ کی فراہمی ، معدنیات کی آمدن اور متعلقہ علاقوں میں فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور اہم فیصلے کئے گئے۔