مری میں جاری گیس منصوبے بروقت مکمل کئے جائینگے،حافظ عثمان عباسی
مری(تحصیل رپو ٹر) مری میں جاری تمام گیس کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائینگے برفباری سے قبل ان علاقوں میں گیس کنکشن کاکام تیز کرنے کی ہدایت جہاں گیس پہنچ چکی ہے کام کی رفتار سست ہونے پر بھی سخت نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی وزارت پٹرولیم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے نمبل کے وفد حاجی اکسرین عباسی،صدرلیبرونگ غالب بشیر عباسی،صدرن یوسی نمبل ضیاء اللہ عباسی،سینئر نائب صدر افتخار عباسی،شاہد آفتاب عباسی اوردیگر معززین علاقہ کی ملاقات علاقے کے عمائدین اور لیگی رہنماؤں نے اس ملاقات میں کہا کہ یونین کونسل میں گیس کی فراہمی مسلم لیگ ن کا عظیم کارنامہ ہے اس منصوبے پر کام کی رفتار اچانک سست روی کا شکارہوگئی اور چھوٹی لائنوں کی بچھائی کیلئے پائپ بھی میسر نہیں سوئی گیس مری کا عملہ گیس کنکشن فراہمی میں مسائل پیداکررہا ہے ان عمائدین کو معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے یقین دلایاکہ آئندہ تین دن کے اندر اندر ان شکائیتوں کا ازالہ کیا جائیگا اور جو لوگ مسائل پیداکررہے ہیں انکے خلاف ایکشن ہوگا ملک بھر میں گیس کے منصوبے بڑے پیمانے پر جاری ہیں جسکے باعث پائپ کم پڑگئے ہیں جسکے اقدامات کئے جائینگے بہت جلد پائپ فراہم کرکے گھر گھر میں گیس کی فراہم کردی جائیگی۔