مظفرآباد،یوم تاسیس تقریب ،محکمہ سمال انڈسٹریز کاثقافتی فلوٹ عوامی توجہ کامرکز بنارہا

مظفرآباد،یوم تاسیس تقریب ،محکمہ سمال انڈسٹریز کاثقافتی فلوٹ عوامی توجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ )محکمہ صنعت و تجارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب میں محکمہ سمال انڈسٹریز کے ثقافتی فلوٹ خصوصی سٹالز عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے اور سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اعلیٰ آفیسران کو مبارکباد موصول ہوتی رہیں ۔تفصیلات کے مطابق یوم تاسیس کی تقریب میں وزیر صنعت و تجارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن محترمہ نورین عارف سیکرٹری سمال انڈسٹریز و صنعت و تجارت راجہ طارق مسعود کی نگرانی میں ایم ڈی سمال انڈسٹریز محمد رفاقت خان ،ڈائریکٹر وحید احمد خان مغل ،ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت حسین حیدری نے اپنے ماتحت سٹاف کے ہمراہ خصوصی طور پر فلوٹ تعمیر کیا جس پر کشمیری فنکاروں نے اپنے خوبصورت فن کا مظاہرہ کیا ۔یوم تاسیس کی تقریب میں شائقین نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے فلوٹ اور خصوصی طورپر لگائے گئے اسٹالز ،نادر،کشیدہ کاری ،دستکاری وغیرہ کے نمونے رکھے گئے تھے جنہیں عوام نے سراہا اور مبارکباد دی ۔یوم تاسیس کی اس تقریب میں فلوٹ اور دستکاری کے نمونے عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔مرد خواتین ،بچوں اور اعلیٰ آفیسران نے بے حد پسند کیا اور محکمہ سمال انڈسٹریز کی اس کاوش کو سراہا ۔اس موقع پر وزیر صنعت و تجارت نورین عارف،سیکرٹری راجہ طارق مسعود نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے آفیسران کو شاباش دی جنہوں نے بڑی محنت کے بعد فلوٹ تیار کیا اور سٹالز کو خوبصورتی سے سجایا تھا ۔آفیسران نے وزیر حکومت کا شکریہ اداکیا ۔