چکوال،ویگن میں غیرقانونی سلنڈرنصب کرنے پر ڈرائیورگرفتار

چکوال،ویگن میں غیرقانونی سلنڈرنصب کرنے پر ڈرائیورگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولنگ پولیس بھون نے ویگن میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کلر کہار پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ایس آئی حماد احمد نے استغاثہ دیا کہ ویگن نمبر Zj 7907 کو چیک کیا گیا تو اس کے اندر دو عدد گیس سلنڈر نصب تھے جس کو ڈرائیو رمحمد ارشد محمود ولد غلام فرید ساکن ضلع خوشاب نے غیر قانونی طور پر نصب کر رکھے تھے اور اس نے اپنی اور اپنی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔ سب انسپکٹر مظفر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔ جبکہ پٹرولنگ پولیس بھون نے ایک اور کارروائی میں ڈرائیو ر الف دین ولد میاں احمد ساکن خوشاب جس نے بھی اپنی ویگن میں دو عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے تھے اور اس نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔