اٹک،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام،3خطرناک ملزمان گرفتار

اٹک،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام،3خطرناک ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان)اٹک پولیس کی کامیاب کاروائی ،دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے وران اٹک پولیس اور رینجرز کی بولیانوال گاؤں میں کاروائی،تین خطرناک ملزمان گرفتار،ڈی ایس پی صدر سرکل ملک تفسیر نے اپنے آفس میں ایک پریس کانفرنس میں تفصیل بتاتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی و ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر اٹک انسپکٹر غلام شبیر ،اے ایس آئی محمد الیاس و اے ایس آئی واصف علی بمعہ بھاری نفری پولیس ، رینجرز و دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ بولیانوال گاؤں میں دوران سرچ آپریشن گاؤں کے تین ملزمان رحمت خان ،مقرب خان اور شاہد اقبال علاقہ تھانہ صدر اٹک کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں دو عدد کلاشنکوف ،ایس ایم جی ،دو عدد رائفلز 8ایم ایم اور 54عدد راؤنڈز بمعہ سات عدد میگزینز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی،ڈی ایس پی صدر سرکل ملک تفسیر نے دوران کانفرنس مزید بتایا کہ ان تینوں ملزمان سے جاری تفتیش سے دہشتگردی کے حوالہ سے مزید اہم انکشافات ہونے کی توقع ہے ۔