عمران خان کی حب الوطنی شک،شبہ سے بالاترہے،ملک وقاص
اٹک(نمائندہ پاکستان)عمران خان کی حب الوطنی کسی بھی شک اور شبہ سے بالا تر ہے پاکستان کو کرپشن سے پاک اور معاشی طور پر ترقی کی طرف لے جانا ان کا ایک خواب ہے جو ضرور پورا ہو گا 6نومبر لالہ زار اسٹیڈیم اٹک میں منعقد ہونے والے جلسہ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر تنظیم الاعوان اتحاد و چیئرمین سوشل میڈیا پی ٹی آئی ملک وقاص احمد چشتی منگیا ل نے ایک ملاقات میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اٹک آمد پر اپنے قائد عمرا ن خان کا تاریخی استقبال کریں گے اور اٹک کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کر ے گا میجر طاہر صادق اور اُن کے پورے گروپ کی طرف سے 6نومبر کو پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی ضلع اٹک کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے گی انہوں نے کہا کہ عوا م کی نظریں اب عمران خان پر لگی ہیں کیونکہ پہلے آنے والے تمام حکمرانوں نے ملک لوٹا، تجوریاں بھری عمران خان وہ واحد درد دل رکھنے والا جو ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکال کر صاف ستھری قیادت مہیا کر نا چاہتے ہیں اٹک کی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ ہے ۔