اٹک،معمولی تلخ کلامی،بھائی نے بھائی کوچھریاں مارکر قتل کردیا

اٹک،معمولی تلخ کلامی،بھائی نے بھائی کوچھریاں مارکر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(نمائندہ پاکستان)معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے اپنے بھائی کو چھریوں سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،تفصیلات کے مطابق نوشین بی بی بیوہ ناصر علی سکنہ کاملپور عالم تحصیل حضرو نے بیان دیا ہے کہ میں اور میرے بھائی اپنے گھر پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں میرے خاوند کا بھائی محبوب علی ولد شیر قادر آگیا میرے خاوند کو للکارا کہ تمہیں مویشیوں کی چھپری اکھاڑنے اور جھگڑا کرنے کا مزا چکھاتا ہوں اور اپنے پاس سے چھری نکال کر میرے بھائیوں اور میرے خاوند ناصر علی ولد شیر قادر کو زخمی کر دیا،جبکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا خاوند ناصر علی دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔