مطالبات کی عدم منظوری،متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ آج احتجاجی دھرنا دینگے
مظفرآباد(بیورورپورٹ ) چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری متاثرین نیلم جہلم پر اجیکٹ آج احتجاجی دھرنا دینگے ۔پراجیکٹ پر کام بند اور شاہراہ نیلم کو بند کرنے کے انتظامات مکمل ۔ پاکستان واپڈہ حکومت آزاد کشمیر نے ہماری قربانی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کو اہمیت نہ دے کر ہماری قربانی کا مذاق اڑایا ہے احتجاجی دھرنا چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری اور نوٹیفیکشن کے اجراء تک جاری رہے گا سنٹرل پر یس کلب میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرین ایکشن کمیٹی نیلم ،جہلم کے صدر حاجی لطیف مغل ،ڈاکٹر میرعبدلواحد ،نصیر قیوم ،سخاوت مغل،زولقرنین حیدر،عادل،جاوید اقبال،محمد شفیق ودیگر نے بتایا کہ 16 نکات پر مشتمل چارٹرآف ڈیمانڈ 15دن قبل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا جس میں متاثرین کی آباد کاری پراجیکٹ میں ملازمتیں رہائشی کالونیاں مہنگائی الاؤنس منگلہ متاثرین کے طرز پر معاوضہ جات ماڈل سکول وکشینل ٹرینگ انسٹیوٹ کی نوسیری میں تعمیر سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجراء تک احتجاج کرنے کی دھمکی دی گئی تھی لیکن واپڈہ احکام اور حکومت آزاد کشمیر نے ہمارے مطالبات پر توجہ دینا گوارہ نہیں کیا متاثرین نے کہا کہ آج 25اکتوبر کو نہ صرف روڈ اور بازار بند کیا جا ئے گا بلکہ پراجیکٹ پر جاری کام کو بند کرتے ہو ئے عورتوں اور بچوں سمیت دھرنا دینگے جس کے تمام انتظامات مکمل ہیں اس حوالے سے انجمن تاجران نوسدہ بازار پر اجیکٹ پر کام کرنے والی لیبر سیا سی و سماجی جماعتوں اور عمائدین علاقہ نے اس احتجاج کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے دریں اثناضلعی انتظامیہ نے احتجاج کے باعث امن وامان کو بحال رکھنے کے لیے انتظامات کرلیے ہیں ۔