ناصر عباس کی درخواست ضمانت مسترد ،جیل بھیجنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کو سٹی کورٹ میں سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس ودیگرکی ضمانت کیس کی سماعت کی گئی۔ سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور محمد حنیف عدالت میں پیش ہوئے۔مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج سے ڈسٹرکٹ جج وسطی کو منتقل کیا گیا تھا۔مقدمے میں ناصر عباس اور انکے سہولت کار محمد حنیف کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔مقدمہ میں ناصر عباس کا بھانجا مفرور ہو چکا ہے۔ملزم پر اربوں روپے ملک سے منتقل کرنے کا الزام ہے۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔