نیب سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہا ہے،ضیاء الحسن لنجار

نیب سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہا ہے،ضیاء الحسن لنجار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نیب سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے،وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں معاہدے کی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر قانون نے کہا کہ شرجیل میمن کو جیل میں سہولیات قانون کے مطابق ملیں گی، نیب سندھ کے ساتھ امتیازی سلو ک کر رہی ہے۔ کیپٹن صفدر کو مچلکوں پر رہا کیا گیا مگر شرجیل میمن کو جیل بھیج دیا گیا جو زیادتی کے مترادف ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ابھی تک ضمانت نہیں کرائی پھر بھی نیب انہیں گرفتار نہیں کر رہا۔ ایک ہی ملک میں دو قانون چل رہے ہیں پنجاب میں نیب ملزمان کو سہولیات دے رہی ہے جبکہ سندھ میں اس کے برعکس گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔