کراچی ،پولیس کو چوری شدہ موٹرسائیکل مالکان کی تلاش
کرچی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کی ہدایت پر خواجہ اجمیر نگری پولیس نے چوری شدہ اور لاوارث ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالکان کی تلاش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مختلف اوقات میں 53موٹرسائیکلیں برآمد کیں جن میں سے 21ان کے مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں ۔پولیس نے باقی 32موٹرسائیکل مالکان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اعجاز لودھی اور ہیڈ محرر سرفراز اعوان کاغذات جانچ پڑتال کی نگرانی خود کررہے ہیں ۔